ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / صدارتی الیکشن :شیوسینا کی مرضی جاننے ماتوشری جائیں گے امت شاہ

صدارتی الیکشن :شیوسینا کی مرضی جاننے ماتوشری جائیں گے امت شاہ

Thu, 15 Jun 2017 18:29:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )این ڈی اے کی قیادت کر رہی بی جے پی صدارتی انتخابات کے پیش نظر اپنی جیت کو لے کر تو پر اعتماد ہے، لیکن اپنی سب سے پرانے ساتھی شیوسینا کے رخ کو لے کر اب بھی وہ کشمکش میں ہے۔یہی وجہ ہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ جلد ہی ممبئی میں شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق، شاہ 18؍جون کو ممبئی جا رہے ہیں،اس دوران ان کا ماتوشری جانے کا بھی پروگرام بتایا جا رہا ہے۔سمجھا جا رہا ہے کہ ٹھاکرے کے ساتھ اس ملاقات میں شاہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں بات چیت کریں گے۔دراصل، شیوسینا صدارتی امیدوار کے لیے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے نام کی وکالت کرتی آ رہی ہے، بھاگوت کے علاوہ وہ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی بھی پیروی کر چکی ہے۔اس دوران وہ کسانوں کے قرض معافی کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت سے حمایت واپسی کی بات کر کے دباؤ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔شیوسینا کے گاہے بگاہے آنکھ دکھانے سے پریشان وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے بھی وسط مدتی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی بات کہہ کر شیوسینا کو بیک فٹ پر لا دیا ہے۔ا س وسط مدتی انتخابات سے سب سے زیادہ شیوسینا کے رکن اسمبلی ہی گھبرائے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔ایسے ماحول میں شاہ اور ٹھاکرے کی ملاقات خاصی اہم مانی جا رہی ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں کے درمیان صدارتی انتخابات کو لے کر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں جس طرح سے حکمران اتحاد کی گانٹھ ڈھیلی پڑ رہی ہے، اس کو بھی بخوبی کسا جائے گا۔
 


Share: